Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / پہاڑی شریف قتل کیس ، مقتول اور قاتل کی شناخت

پہاڑی شریف قتل کیس ، مقتول اور قاتل کی شناخت

دوسری بیوی کی سازش ، ملازمین گرفتار و جیل منتقل
حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف پولیس نے سنسنی خیز قتل کیس کے مسئلہ کو حل کرتے ہوئے مقتول کی شناخت کے علاوہ خاتون کو بھی گرفتار کرلیا ۔ دوسری بیوی کی ایما پر کرایہ کے قاتل نے 50 سالہ علی بیگ کا قتل کیا گیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شمس آباد مسٹر سدرشن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران خاتون کو پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 17 ستمبر کو پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی تھی جس کو تھیلے میں باندھ کر پانی کے ایک گڑھے میں پھینک دیا گیا تھا اور اس کی شناخت مٹانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس کی شناخت 50 سالہ شیخ علی بیگ بلدیہ کے ملازم کی حیثیت سے کی ۔ جو اڑم گڈہ علاقہ کا ساکن کی ۔ اس کی دو بیویاں ہیں اور قتل کا منصوبہ تیار کرنے والی دوسری بیوی تھی ۔ پولیس کے مطابق اس قتل کیس میں تین افراد 32 سالہ امجد ساکن پہاڑی شریف 34 سالہ شاہدہ بیگم ساکن اڑم گڈہ اور 20 سالہ بشرہ فاطمہ ساکن اڑم گڈہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ علی بیگ پر الزام ہے کہ مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں اپنی دوسری بیوی کو ہراساں کرتا تھا اور مارپیٹ کا بھی نشانہ بناتا تھا ۔ اس کی بیوی نے مینٹیننس کیلئے قانونی کارروائی شروع کردی تھی ۔ تاہم اس دوران شاہدہ بیگم کو اپنے مستقبل کی فکر ستانے لگی اور اس خاتون کو یہ احساس ستارہا تھا کہ بیگ کے تمام مراعات کی حقدار پہلی بیوی اور بچے ہوں گے اور وہ ان کو حاصل کرلیں گے ۔ لہذا اس نے اپنی پریشانی اپنی ساتھی رشتہ دار بشرہ فاطمہ کو سنائی ۔ بشرہ اور شاہدہ نے منصوبہ تیار کرتے ہوئے علی بیگ کو قتل کرنے کی ٹھان لی اور بشرہ کے ذریعہ امجد ، شاہدہ کے رابطہ میں آیا اور ایک لاکھ سپاری کے تحت امجد نے بیگ کے قتل کا منصوبہ تیار کیا اور منصوبہ کے مطابق گھر سے بیگ کو ساتھ لیکر شراب خانے گیا اور وہاں آٹو میں جل پلی کے سنسان علاقہ منتقل کرنے کے بعد سینے پر وزنی پتھر سے حملہ کرتے ہوئے بیگ کا قتل کردیا ۔ پولیس نے گرفتار افراد کو عدالتی تحویل میں دے دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT