Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / پہاڑی شریف قتل کیس کا معمہ حل

پہاڑی شریف قتل کیس کا معمہ حل

بدفعلی سے انکار پر قتل کا انکشاف ، ملزم گرفتار و جیل منتقل
حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز) پہاڑی شریف پولیس نے گزشتہ روز پیش آئے  سنسنی خیز قتل کی وارادت کو حل کرلیا ہے اور پولیس نے اس سلسلہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ تاہم پولیس نے قتل کی حیرت انگیز وجوہات بتائی اور کہا کہ مقتول قاتل پر بدفعلی کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ اس کی جنسی خواہش کو پورا کرے اور قاتل کی جانب سے انکار پر وہ اس سے زبردستی کرنے لگا ، یہاں تک کہ اس کے کپڑے اُتار دیئے تھے۔ جنسی خواہش کو پورا کرنے کی ضد پر یہ قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ یاد رہے کہ 10 اکٹوبر کو پولیس نے جل پلی کے سنسان علاقہ سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کیا جس پر وزنی پتھر سے حملہ کرتے ہوئے اس کاقتل کرکے اس کی نعش کو پھینک دیا گیا تھا ۔ پولیس نے اس کی شناخت 40سالہ سکھیر گوتم کی حیثیت سے کیا ہے ۔ اور ابتدائی تحقیقات میں گوتم کے ساتھ اکھلیش کنوجی پر شبہ ظاہر کیا تھا اور پولیس پہاڑی شریف نے اس سلسلہ میں اکھلیش کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کی گرفتار کے بعد اس نے قتل کی وجوہات بتائی وہ اسطرح تھی کہ 10 اکٹوبر کی رات دونوں ساتھی جو جل پلی علاقہ میں واقع ایک پلاسٹک کی فیکٹری میں کام کرتے تھے، شراب نوشی کیلئے ایک شراب خانہ گئے تھے ۔ دونوں ہی کا تعلق ریاست اُترپردیش سے بتایا گیا ہے ۔ دونوں نے مئے نوشی کے بعد اپنی فیکٹری کی طرف بڑھے اور فیکٹری کے قریب مقتول گوتم نے اپنے ناپاک عزائم کا اظہار کیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق گوتم نے اکھلیش سے خواہش کی کہ وہ اس کی جنسی خواہش کو پورا کرے ، اس نے اپنے کپڑے اُتار دیئے اور اکھلیش کے کپڑے اُتارنے کیلئے زبردستی کرنے لگا ۔ اسی دوران برہمی کے عالم میں مقتول پر قاتل نے پتھر سے حملہ کردیا اور متعدد بار حملہ کرتے ہوئے اُسے ہلاک کردیا ۔ پہاڑی شریف پولیس نے قاتل کو عدالتی تحویل میں دیدیا ۔

TOPPOPULARRECENT