Wednesday , December 12 2018

پہاڑی شریف میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35سالہ عبدالرفیع جو رگھویندرا ہاؤزنگ سوسائٹی کے ساکن عبدالجبار کا بیٹا تھا اس کا آج شام بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس شمس آباد مسٹر سدرشن نے بتایا کہ عبدالرفیع رولنگ شٹر کمپنی کا مالک تھا۔ آ

حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35سالہ عبدالرفیع جو رگھویندرا ہاؤزنگ سوسائٹی کے ساکن عبدالجبار کا بیٹا تھا اس کا آج شام بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس شمس آباد مسٹر سدرشن نے بتایا کہ عبدالرفیع رولنگ شٹر کمپنی کا مالک تھا۔ آج وہ اپنی کمپنی میں موجود تھا کہ دو افراد اس کے پاس آئے اور بات چیت کے بعدوہ ان کے ہمراہ اپنی بلیٹ گاڑی پرچلا گیا۔ شام کے وقت کمپنی کا ملازم جب اس راستہ سے گذرر ہا تھا تو اس نے عبدالرفیع کی بلیٹ گاڑی کو سڑک کے کنارے گرا ہوا دیکھا اور تھوڑی دوری پر رفیع کی نعش پائی گئی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ جن افراد کے ہمراہ وہ گیا تھا انہوں نے اسے قتل کردیا ہوگا۔ تاہم پولیس نے بتایا کہ قتل کی وجوہات کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ اے سی پی شمس آباد نے بتایا کہ مقتول کے افراد خاندان اور دوست احباب و رشتہ داروں کے علاوہ کاروبار ی لین دین اور قریبی ساتھیوں سے پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اس سنسنی خیز قتل کیس کی پولیس ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے۔ انہوں نے قاتلوں کی خود سپردگی کی افواہ کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پولیس بہت جلد انہیں گرفتار کرلے گی۔

TOPPOPULARRECENT