Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / پہاڑی شریف میں تبلیغی جماعت کا اجتماع ڈپٹی چیف منسٹر نے تیاریوں کا جائزہ لیا

پہاڑی شریف میں تبلیغی جماعت کا اجتماع ڈپٹی چیف منسٹر نے تیاریوں کا جائزہ لیا

حیدرآباد۔/4نومبر، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے پہاڑی شریف میں 21تا23 نومبر منعقد ہونے والے تبلیغی جماعت کے اجتماع کیلئے کی جانے والی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں واقع اپنے چیمبر میں انہوں نے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں بی جناردھن ریڈی ،کمشنر جی ایچ ایم سی، ایم رگھونندن راؤ ضلع کلکٹر رنگاریڈی، ٹی وی ششی دھر ریڈی جوائنٹ کمشنر پولیس سائبرآباد موجود تھے۔ تبلیغی جماعت کے  اجتماع کیلئے مؤثر انتظامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں اب تک انجام دیئے گئے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اظہار اطمینان کیا گیا کہ پانی کی پائپ لائن بچھانے اور سڑکوں کی مرمت کا کام پورا کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے تمام عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وقت مقررہ کے اندر تمام منظورہ کاموں کو مکمل کرلیا جائے۔ توقع ہے کہ اس اجتماع میں زائد از 3لاکھ افراد شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT