Sunday , October 21 2018
Home / جرائم و حادثات / پہاڑی شریف میں خاتون کی خودسوزی

پہاڑی شریف میں خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز)سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے مسلسل ذہنی اذیتوں سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودسوزی کرلی۔پہاڑی شریف پولیس کے بموجب 21اپریل کو وینکٹا لکشمی نے خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی تھی جس میں شدید جھلس گئی تھی اور اسے دواخانہ عثمانیہ میںشریک کیا گیا جہاں پر وہ آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکٹا لکشمی کی شادی ایک سال قبل ملیش سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد سے ہی شوہر اور ساس اسے ہراساں کررہے تھے جس سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی۔ مسلسل ہراسانی سے دلبرداشتہ خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودسوزی کرلی۔ پہاڑی شریف پولیس نے شوہر اور دیگر سسرالی رشتہ داروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT