Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پہاڑی شریف میں مسلم خاتون کی نعش دستیاب

پہاڑی شریف میں مسلم خاتون کی نعش دستیاب

حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف پولیس نے خواجہ نگر کے قریب ایک نالے سے مسلم خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ پولیس پہاڑی شریف کے مطابق اس خاتون کی امیرالنساء کے نام سے شناخت کرلی گئی ہے ۔ جس کی عمر تقریباً 45 سالہ بتائی گئی ہے ۔ امیرالنساء تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن شکیل احمد کی بیوی تھی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلایا کہ یہ خاتون اپنی بہن سے ملاقات کیلئے پہاڑی شریف کے علاقہ خواجہ نگر آئی ہوئی تھی ۔ تاہم پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ یہ خاتون حادثاتی طور پر نالے میں گر گئی ہوگی ۔ پولیس پہاڑی شریف مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT