Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / پہاڑی شریف میں پولیس کی لاپرواہی سے سارقوں کا راج

پہاڑی شریف میں پولیس کی لاپرواہی سے سارقوں کا راج

ایک دن میں سرقہ کی چار وارداتیں ، مقفل مکانات نشانہ

ایک دن میں سرقہ کی چار وارداتیں ، مقفل مکانات نشانہ
حیدرآباد /16 جنوری ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف علاقہ میں سارقوں کی سرگرمیاں ان دنوں عروج پر ہیں ۔ گذشتہ روز 4 مکانات میں سرقہ کے بعد آج دن دہاڑے ایک مکان میں سرقہ کرلیا گیا ۔ پہاڑی شریف میں اس طرح کی سلسلہ وار وارداتوں سے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ عوام کا شادی تقاریب میں شرکت کرنا اور مکان کو قفل ڈالنا مشکل ہوگیا ہے ۔ تاہم سارقوں کی ان حرکتوں کے باوجود پولیس کی لاپراوہی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آج دن دہاڑے شاہین نگر علاقہ میں حبیب یحییٰ نامی شخص کے مکان سے 23 تولہ سونا اور 41 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا گیا ۔ حبیب یحییٰ تقریباً دوپہر تین بجے اپنے مکان کو قفل ڈالکر گئے تھے اور جب 6 بجے واپس لوٹے تو ان کے مکان میں سرقہ کے واقعہ علم ہوا ۔ جہاں نامعلوم سارقوں نے مکان سے قیمتی طلائی زیورات اور نقد رقم کو لوٹ لیا ۔ سارقوں کی ان سرگرمیوں سے شاہین نگر اور پہاڑی شریف کی عوام میں خوف و دہشت پایا جاتا ہے ۔ ان سلسلہ وار واقعات میں پولیس کی چوکسی اور کارکردگی سوالیہ نشان بن گئے ہیں ۔ باوجود ان واقعات کے پولیس عوام کو اطمینان دلانے اور سارقوں کی سرگرمیوں پر قابو پانے کے اقدامات میں اکثر طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT