Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلا ملٹی نیشنل فٹبال ٹورنمنٹ ، 15 جولائی کو آغاز رونالڈینو اور گیگز افتتاح کریں گے

پہلا ملٹی نیشنل فٹبال ٹورنمنٹ ، 15 جولائی کو آغاز رونالڈینو اور گیگز افتتاح کریں گے

چینائی ، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برازیلی فٹبال اسٹار رونالڈینو اور مانچسٹر یونائیٹیڈ لجنڈ ریان گیگز ’’پریمیر فوٹسل‘‘ کا 15 جولائی کو یہاں جواہر لال نہرو انڈور اسٹیڈیم میں افتتاح کریں گے، جو دنیا کا اولین ملٹی نیشنل فٹبال ٹورنمنٹ ہے۔ اس لیگ کے پہلے ایڈیشن میں چھ فرنچائز دو گروپ میں منقسم دیکھنے میں آئیں گے جو آٹھ دنوں کے کھیل میں 13 میچز کھیلتے ہوئے فائنلز تک رسائی کیلئے مسابقت کریں گے، جسے گوا میں 24 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔ چھ نمایاں کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں جن کی تکمیل مانچسٹر یونائیٹیڈ ایمبسیڈر ریان گیگز، برازیل کے ہنس مکھ اسٹار رونالڈینو اور ارجنٹائن کے فارورڈ ہرنن کرسپو کی شمولیت کے ساتھ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پریمیر فوٹسل نے نے مانچسٹر یونائیٹیڈ کے مڈفیلڈ ماسٹر پال اسکولس اور گلاکٹیکو مائیکل سلگاڈو کا اپنے دیگر بیرونی اسٹارز کے طور پر اعلان کیا تھا۔ پریمیر فوٹسل نے آج فرسٹ ایڈیشن کے اپنے تمام فرنچائز مالکین کا تعارف بھی کرایا۔ چھ فرنچائز ممبئی، گوا، کوچی، بنگلورو، کولکاتا اور چینائی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT