Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلا ٹسٹ : سری لنکا بدحال اینڈرسن نے تباہی مچائی

پہلا ٹسٹ : سری لنکا بدحال اینڈرسن نے تباہی مچائی

لیڈس ۔ 20 مئی ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) جیمس اینڈرسن کی قیادت میں انگلینڈ کے پیس اٹیک نے آج سری لنکا کی بیٹنگ کو بدحال کردیا اور وہ پہلے ٹسٹ کے دوسرے روز آخری سیشن کے دوران 90/8تک گھٹ گئے۔ سری لنکائی بولروں نے گزشتہ روز پہلے دن الیسٹر کک کو 10,000 رنز کی تکمیل سے روک کر اچھی شروعات کی تھی لیکن جانی بیرسٹو کی مڈل آرڈر میں سنچری نے انگلش ٹیم کو 298 کے معقول اسکور تک پہونچایا ۔ انجیلو میتھیوز زیرقیادت مہمان ٹیم سے بہتر بیٹنگ مظاہرے کی توقع تھی لیکن اینڈرسن نے 4/16 کے ذریعہ مہمانوں کو کافی زک پہونچائی ۔ براڈ (3/20)اور بین اسٹوکس (1/25) نے اچھا ساتھ نبھایا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT