Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلا ٹسٹ : سری لنکا 250/2 ویسٹ انڈیز کیلئے نئی آزمائش

پہلا ٹسٹ : سری لنکا 250/2 ویسٹ انڈیز کیلئے نئی آزمائش

گال ۔ 14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جیسن ہولڈر کی کپتانی میں ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹسٹ مہم کی آج سری لنکا کے خلاف شروعات کی لیکن پہلے ٹسٹ کا پہلا دن مہمانوں کیلئے کوئی خاص یادگار نہیں رہا جبکہ انجلیو میتھیوز کی میزبان ٹیم نے 250/2 کے اطمینان بخش اسکور پر دن کا اختتام کیا۔ میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ۔ اوپنر دیموت کرونا رتنے سری لنکا کی طرف سے دن بھر ڈٹے رہے ۔ وہ آخر میں 135 پر ناٹ آؤٹ پویلین واپس ہوئے ۔
ڈنمارک اوپن :سائنا کی کامیابی
اوڈنسے ۔ 14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک شٹلر سائنا نہوال کچھ دیر کیلئے پریشان ہوئیں لیکن 650,000 امریکی ڈالر والی ڈنمارک اوپن سوپر سیریز پریمیر میں آج یہاں تھائی لینڈ کی بی اونگبو مرونگ تھان کے مقابل اوپننگ راؤنڈ میں کامیاب ہوگئیں۔ 2012ء کی چمپئن سائنا نے تھائی حریف کو رواں سال جاپان اوپن میں بھی ہرایا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT