Tuesday , June 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / پہلا ٹسٹ مقررہ وقت پر ہونا چاہئے : سابق کھلاڑی

پہلا ٹسٹ مقررہ وقت پر ہونا چاہئے : سابق کھلاڑی

سڈنی ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں میںایان چیاپل اور مارک ٹیلر مانتے ہیں کہ آئندہ ہفتے برسبین کے مقام گبا میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجوزہ پہلا ٹسٹ نظام العمل کے مطابق کھیلا جانا چاہئے کیونکہ کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے سے کھلاڑیوں کے علاوہ کرکٹ شائقین کو بھی آنجہانی کھلاڑی فلپ ہیوز کی موت

سڈنی ۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں میںایان چیاپل اور مارک ٹیلر مانتے ہیں کہ آئندہ ہفتے برسبین کے مقام گبا میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجوزہ پہلا ٹسٹ نظام العمل کے مطابق کھیلا جانا چاہئے کیونکہ کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنے سے کھلاڑیوں کے علاوہ کرکٹ شائقین کو بھی آنجہانی کھلاڑی فلپ ہیوز کی موت کے صدمہ سے باہر نکلنے کا موقع ملے گا ۔ دنیائے کرکٹ کل اُس وقت غم میں ڈوب گئی تھی جب آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین فلپ ہیوز سر پر چوٹ کی وجہ سے موت کی نیند سوگئے ۔ یاد رہے شیفیلڈ شیلڈ کا جو مقابلہ ساؤتھ آسٹریلیا اور نیو ساؤتھ ویلس کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جارہا تھا اس مقابلے میں منگل کے دن ہیوز حریف بولر شان ایبٹ کے باؤنسر سے زخمی ہوکر دواخانہ میں شریک ہوئے تھے اور دو دن بعد ان کا انتقال ہوگیا ۔ دریں اثناء ٹیلر نے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے یہ کافی مشکل وقت ہے

اور وہ اپنے ساتھی کھلاڑی کی جدائی کا غم آسانی سے نہیں بھول سکتے ۔ لیکن غم سے نجات کیلئے کرکٹ ہی سب سے بہترین علاج ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیںاُن کھلاڑیوں سے بھی تبادلۂ خیال کرنا ہوگا جو منگل کو اُس حادثہ کے وقت مقابلے میں شریک تھے ۔ کیونکہ یہ واقعہ ان کی آنکھوں کے سامنے ہوا ہے اور وہ اس صدمہ سے آسانی سے باہر نہیں نکل سکتے ۔ ٹیلر کے بموجب نظریاتی طورپر یہ بہتر ہوگا کہ مجوزہ ہند۔ آسٹریلیا ٹسٹ میچ کو مقررہ وقت پر شروع کیا جانا چاہئے اور اس دوران کھلاڑیوں کے علاوہ کرکٹ شائقین بھی فلپ ہیوز کے متعلق تبادلۂ خیال کریں گے اور انھیں کھلاڑی کی موت کے غم سے باہر نکلنے کا موقع بھی ملے گا لیکن یہ آسان بھی نہیں ہوگا ۔ علاوہ ازیں چیاپل نے بھی ٹیلر کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو دوبارہ شروع کرنا ہی موجودہ حالات کا بہتر متبادل ہوگا ۔ مختلف طرز سے اگر سوچا جائے تو ضروری ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے یہ بہتر ہوگا کہ پہلے ٹسٹ کو اپنے وقت پر شروع کیا جانا چاہئے ۔ چیاپل نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ اپنی نٹ پریکٹس کا آغاز کریں تاکہ وہ کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرسکیں کیونکہ جب تک کھلاڑی میدان سے باہر رہیں گے وہ ہیوز کے صدمہ سے خود کو باہر نہیں نکال پائیں گے ۔ یہ زندگی کا اصول ہے کہ وقت کو آگے بڑھنا ہی ہوتا ہے ۔ آسٹریلیائی نوجوان کھلاڑی فلپ ہیوز کی موت کے صدمہ میں کھلاڑی ڈوب چکے ہیں

اور یہ پیش قیاسی کی جارہی ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئندہ ہفتہ شروع ہونے والا پہلا ٹسٹ شاید اپنے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوگا ۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان مجوزہ پہلا ٹسٹ 4 ڈسمبر کو برسبین میں شروع ہونا ہے اور اس ضمن میں کرٹ آسٹریلیا کے ایکزیکٹیو آفیسر جیمس سدرلینڈ نے کہا ہے کہ فی الحال حالات کچھ ایسے ہیں کہ کھلاڑیوں کو وقت دیا جانا ضروری ہے تاکہ وہ ہیوز کی موت کے صدمہ سے باہر آسکیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے بیان کے بعد ایسا قیاس کیا جارہا ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹسٹ بھی شاید وقت پر نہیں کھیلا جائے گا یا پھر اسے منسوخ ہی کردیا جائے گا ۔ سدرلینڈ نے کہا ہے کہ پہلا ٹسٹ اُسی وقت کھیلا جائے گا جب کھلاڑی ذہنی طورپر کرکٹ کیلئے تیار ہوں گے ۔ کیونکہ فی الحال وہ ہیوز کی موت کے صدمہ سے دوچار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT