Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / پہلو خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ضد سے بہروڈ میں کشیدگی

پہلو خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ضد سے بہروڈ میں کشیدگی

جے پور، 15ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے سابق افسر ہرش مندر کی قیادت میں نکلی کاروان محبت سدبھاؤنا یاترا کے دوران آج بھروڑ میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب سدبھاؤنا یاترامیں شامل افراد چھ ماہ پہلے گاؤرکھشکوں کے ہاتھوں مارے گئے پہلو خاں کو خراج عقیدت پیش کرنے پر بضد ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق دائیں بازوکی تنظیموں کی مخالفت کی وجہ سے سدبھاؤنایاتریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی اجازت سے کل شام ہی منع کر دیا گیا تھا۔سدبھاؤنا یاتری آج جب بھروڑ پہنچے تب انہیں اس مقام پر نہیں جانے دیا گیا جہاں چھ ماہ پہلے پہلو خاں کو قتل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ہرش مندر ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ کے دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے ۔ہرش مندر نے پہلو خاں کو مارنے والے چھ ملزمان کو سی آئی ڈی سی بی کے ذریعہ بے قصور بتانے پر بھی سوال اٹھایا۔ بعد میں انھیں سدبھاؤنایاتریوں کو تسلی دیکر جے پور کے لئے روانہ کردیا گیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT