Friday , January 19 2018
Home / دنیا / پہلی اطالوی خاتون کی خلائی اسٹیشن آمد

پہلی اطالوی خاتون کی خلائی اسٹیشن آمد

ماسکو ، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پہلی اطالوی خاتون خلانورد سمانتھا کرسٹوفوریٹی روسی سویوز راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گئی ہیں۔ ان کے ہمراہ روسی خلانورد انٹون شکاپلیروف اور امریکی خلانورد ٹیری ورٹس بھی ہیں۔ اتوار کو اس راکٹ نے عالمی وقت کے مطابق رات 9:01 بجیپر قازقستان سے پرواز بھری۔ امریکی ادارہ ’ناسا ‘نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یہ راکٹ کامیابی سے زمینی مدار میں پہنچا اور پھر بعد میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ جا جڑا۔

TOPPOPULARRECENT