Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / پہلی بار ایم پی بننے والوں کو ایک ہفتہ موقع دینے وزیراعظم کی تجویز

پہلی بار ایم پی بننے والوں کو ایک ہفتہ موقع دینے وزیراعظم کی تجویز

نئی دہلی ۔ /3 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج تین انوکھی تجاویز پیش کی ۔ پہلی بار رکن پارلیمنٹ بننے والوں کو ایک ہفتہ تک پارلیمنٹ میں رعایت دی جائے۔ تاکہ وہ پارلیمنٹ کے طور طریقے سیکھ سکیں ۔ /8 مارچ کو بین الاقوامی یوم خواتین کے دن خاتون ارکان پارلیمنٹ کو اجازت دی جائے کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں ۔ انہوں نے اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن کی ستائش کی کہ انہوں نے خاتون ارکان پارلیمنٹ کیلئے ایک دو روزہ ورک شاپ کا اہتمام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے صرف خاتون ارکان کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں /8 مارچ کو بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر اظہار خیال کا موقع ملے گا ۔ مودی نے پہلی بار رکن پارلیمنٹ بننے والوں کو تقریر کا موقع دینے کی تجویز پیش کی اور دلیل دی کہ انہیں اپنے نقاط نظر پیش کرنے کا موقع دینا چاہئیے ۔ سینئر قائدین کو چاہئیے کہ ان کی رہنمائی کریں ۔ سال میں ایک یا دو اجلاس ایک ہفتہ طویل منعقد کئے جانے چاہئیے جس میں صرف پہلی بار رکن پارلیمنٹ بننے والوں کو اظہار خیال کا موقع دیا جانا چاہئیے ۔ تیسری تجویز جو انہوں نے پیش کی اقوام متحدہ کی جانب سے پائیدار ترقی کے اعلان کو حکومت کا مقصد بنانے کے بارے میں بھی انہوں نے کہا کہ اس سے ہندوستان کا نام روشن ہوگا ۔ وزیر خارجہ سشما سواراج نے ’’ٹکاؤ وکاس لکش‘‘ پیش کیا ہے ۔ تمام ارکان پارلیمنٹ کو ہفتہ کے دن مل بیٹھ کر اس تجویز پر غور کرنا چاہئیے اور فیصلہ کرنا چاہئیے کہ کیا یہ قابل عمل ہے اور یہ مقصد کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارکان پارلیمنٹ اس پر غور کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT