Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پہلی بار تین خواتین پائیلٹس کو کمیشن

پہلی بار تین خواتین پائیلٹس کو کمیشن

18 جون کو گریجویشن ڈے پریڈ میں مرکزی وزیر دفاع کی شرکت
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ایر فورس اکیڈیمی دنڈیگل پر 18 جون کو منعقد ہونے والی مشترکہ گریجویشن ڈے پریڈ کے دوران فلائنگ برانچ کے فائیٹر طیارہ میں تین خواتین پائیلٹس کو پہلی بار کمیشن دیا جائے گا ۔ اس گریجویشن ڈے پریڈ تقریب کے مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر مہمان خصوصی ہوں گے اور ایر فورس اکیڈیمی منعقد ہونے والی اس پریڈ کا جائزہ لیں گے ۔ مرکزی وزیر دفاع منجانب صدر جمہوریہ بشمول 22 خواتین ٹرینیز مختلف برانچس کے 129 گریجویشن ٹرینیز کو صدر جمہوریہ کے کمیشن اعزاز سے نوازیں گے ۔ مرکزی وزیر دفاع فلائنگ برانچ اور بحری کوسٹ گارڈ کے نئے کمیشن عہدیداروں کو بھی ونگس اور بریویٹس پیش کریں گے ۔ مرکزی وزیر دفاع فلائنگ برانچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے فلائیٹ کیڈٹ کو صدر جمہوریہ کے سوارڈ آف آنر سے سرفراز کریں گے ۔ مرکزی وزیر دفاع بحریہ کے گریجویشن کورس میں بہترین خدمات انجام دینے والے ٹاپرس کو ایوارڈ دیں گے ۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر دفاع منوہر پاریکر ایک رسمی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے گریجویشن ٹرینیز اور ان کے والدین سے بات چیت کریں گے ۔ اس دوران وہ متعلقہ میدانوں میں بہتر کارکردگی دکھانے والے فلائیٹ کیڈیٹس کو ایوارڈ ٹرافیوں سے نوازیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT