Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پہلی جماعت تا انٹرمیڈیٹ تلگو لازمی : کڈیم سری ہری

پہلی جماعت تا انٹرمیڈیٹ تلگو لازمی : کڈیم سری ہری

حیدرآباد ۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر تعلیم کے سری ہری نے کہا کہ تلگو زبان کے فروغ کے لئے پہلی جماعت تا انٹرمیڈیٹ تک تلگو کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت نے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ تلگو زبان کے فروغ کیلئے یہ اقدام ضروری تھا کیونکہ تلگو پڑھنے والوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے اور تعلیم پر انگریزی زبان کا غلبہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ تعلیمی سال سے پہلی جماعت تا انٹرمیڈیٹ تک تلگو لازمی رہے گی اور ہر کلاس میں علحدہ نصاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی طالب علم انٹر میں پہلی مرتبہ تلگو پڑ رہا ہو تو اس کیلئے آسان نصابی کتب دستیاب رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سکریٹری پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تلگو کی لازمی تعلیم کے سلسلہ میں حکومت کو تجاویز پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ، امدادی ، لوکل باڈی اور خانگی غیر امدادی اسکولوں میں تلگو کو فرسٹ لینگویج یا پھر سیکنڈ لینگویج کے طور پر پڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اسکولس میں تلگو کو ایک مضمون کے طور پر شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT