Wednesday , January 24 2018
Home / دنیا / پہلے جنوبی ایشیائی فلم فیسٹول کا کامیاب انعقاد

پہلے جنوبی ایشیائی فلم فیسٹول کا کامیاب انعقاد

واشنگٹن ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشیائی عوام کو درپیش پیچیدہ مسائل پر روشنی ڈالنے والی 14 فلمیں ڈلاس کے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹول میں دکھائی گئیں جس کا اہتمام 27 فبروری تا یکم مارچ کیا گیاتھا ۔ ایسے جنوبی ایشیائی افراد جو امریکہ ، ہندوستان ، نیپال ، آسٹریلیا اور سنگاپورمیں رہائش پذیر ہیں ،اُن سب کو مختلف ڈائرکٹرس ، پروڈیوسرس ، ای

واشنگٹن ۔ 18 مارچ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشیائی عوام کو درپیش پیچیدہ مسائل پر روشنی ڈالنے والی 14 فلمیں ڈلاس کے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹول میں دکھائی گئیں جس کا اہتمام 27 فبروری تا یکم مارچ کیا گیاتھا ۔ ایسے جنوبی ایشیائی افراد جو امریکہ ، ہندوستان ، نیپال ، آسٹریلیا اور سنگاپورمیں رہائش پذیر ہیں ،اُن سب کو مختلف ڈائرکٹرس ، پروڈیوسرس ، ایکٹرس ، کمیونٹی تنظیمیں اور کارپوریٹ برانڈس کے ذریعہ ایک دوسرے سے قریب تر کرنے میں معاون ثابت ہوئیں۔ فیسٹول کا آغاز ’’براہمن بُلس ‘‘ نامی فلم سے ہوا اور اس کے علاوہ جن فلموں کو پسند کیا گیا اُن میں کٹیا باز ، ایشین پرائڈ پراجکٹ ، فائر ان دی بُلڈ ، ٹومارو وی ڈس اپیر بلاؤز ، ہیپی رکشا بندھن ، روی اینڈ جین ، تھیراپی ، جسٹ فرینڈ اور رف بک کے نام قابل ذکر ہیں۔ دریں اثناء فیسٹیول ڈائرکٹر اور جنگو میڈیا کے سی ای او جتن ہنگورانی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے بڑے ہی فخر کی بات تھی کہ ہمارے پہلے فیسٹول کو کامیاب بنانے میں 30 مختلف کمیونٹی تنظیمیں اور برانڈس نے مکمل تعاون کیا ۔

TOPPOPULARRECENT