Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / پہلے جی ایچ ایم سی انتخابات کرائے جائیں:بی جے پی

پہلے جی ایچ ایم سی انتخابات کرائے جائیں:بی جے پی

حیدرآباد۔/25نومبر، ( این ایس ایس ) بی جے پی قائدین کے ایک وفد نے آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے لوکل باڈیز کوٹہ کے تحت ایم ایل سی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی قائدین نے چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال سے خواہش کی کہ 12نشستوں کیلئے ایم ایل سی انتخابات کو ملتوی کرکے پہلے جی ایچ ایم سی انتخابات منعقد کرائے جائیں۔وفد نے کہا کہ عدالتی احکامات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئندہ ماہ ڈسمبر میں جی ایچ ایم سی اور اس کے بعد ایم ایل سی انتخابات منعقد کرائے جانے چاہیئے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون ساز کونسل کے 12 حلقوں میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT