Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / پہلے فلم ’’پدماوتی‘‘ دیکھیں مرکزی وزیر بریندر سنگھ کا مشورہ

پہلے فلم ’’پدماوتی‘‘ دیکھیں مرکزی وزیر بریندر سنگھ کا مشورہ

حیدرآباد۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر بریندر سنگھ نے آج کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے تاریخی ڈرامہ ’’پدماوتی‘‘ کی مخالفت کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ پہلے فلم دیکھیں اور اگر اس میں کوئی قابل اعتراض بات ہو تو اسے حذف کرنے کا مطالبہ کریں۔ اس فلم کی ریلیز کے خلاف مختلف گوشوں سے فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسرس اور اداکارہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ بریندر سنگھ نے کہا کہ اس معاملے میں ان کی رائے بالکل واضح ہے۔ بعض تاریخی حقائق ہوسکتا ہے ہماری فکر کے برعکس ہوں لہٰذا اس کی مخالفت کرنے والوں کو چاہئے کہ پہلے فلم دیکھیں اور کوئی قابل اعتراض بات ہو تو اسے حذف کرنے کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی تاریخ کو زیادہ سے زیادہ حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کیا جانا چاہئے اور یہ فلمیں تاریخ پر ہی مبنی ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بعض ڈائریکٹرس سے واقف ہیں جو تاریخ کے تمام پہلوؤں سے واقفیت کیلئے کافی تگ و دو کرتے ہیں ، لیکن عوامی احساسات کا بھی احترام ملحوظ رکھنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT