Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلے مقام کیلئے ہندوستانی ٹیم کی سری لنکا کیخلاف کامیابی ضروری

پہلے مقام کیلئے ہندوستانی ٹیم کی سری لنکا کیخلاف کامیابی ضروری

دبئی۔ 7 فروری (پی ٹی آئی) ٹوئنٹی 20 چمپین شپ کیلئے آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ہندوستان کو اپنا پہلا مقام برقرار رکھنے کیلئے سری لنکا کے خلاف مجوزہ ٹی ۔ 20 سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ آسٹریلیا کو گزشتہ ہفتہ ٹی 20 سیریز میں شکست دینے کے بعد ہندوستان کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ سری لنکا اور ہندوستان کے مابین ٹی۔ 20 سیریز کا چہارشنبہ کو ہونے میں آغاز ہوگا۔ سری لنکا بھی اس سیریز میں کامیابی پر توجہ مرکوز کررہی ہے جس سے اس کو ہندوستان اور ویسٹ انڈیز پر سبقت لیتے ہوئے پہلا مقام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ہندوستانی ٹیم اگر صفر کے مقابلے 3 سے سیریز پر کامیابی حاصل کرتی ہے تو وہ اپنا پہلا مقام برقرار رکھے گی اور سری لنکا ساتویں مقام پر پہونچ جائے گی، لیکن اگر ہندوستانی ٹیم ایک کے مقابلے دو سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو بھی وہ اپنے مقام پر رہے گی لیکن سری لنکا کی ٹیم چوتھا مقام حاصل کرے گی۔ اس کے برخلاف سری لنکا کو اگر صفر کے مقابلہ 3 سے کامیابی حاصل ہوئی ہے تو وہ پہلے اور ہندوستانی ٹیم ساتویں مقام پر پہونچ جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT