Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلے ونڈے میں شکست ،ویسٹ انڈیز ورلڈکپ میں رسائی سے محروم

پہلے ونڈے میں شکست ،ویسٹ انڈیز ورلڈکپ میں رسائی سے محروم

اولڈ ٹریفرڈ۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرد میدان جانی بیئراسٹو کی اولین سنچری نے انگلینڈ کو پہلے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا جبکہ بین اسٹوکس کے تین وکٹوں کا حصول بھی اہم ثابت ہوا۔ اس شکست نے ویسٹ انڈیز کے ورلڈ کپ 2019 میں راست رسائی کے امکانات ختم کردئے ہیں اور سری لنکا کی بحثیت 8 ویں ٹیم ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ونڈے میں ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ایون لوئس محض گیارہ رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔کرس گیل نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 37 اور شائی ہوپ نے چار چوکوں سمیت 35 رنز کا اضافہ کیا لیکن کوئی ٹاپ آرڈر بیٹسمین بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ مارلن سیمیولز 17 اور جیسن محمد بھی 18 رنز بنا سکے جس کے بعد روومین پاول نے 23 اور کپتان جیسن ہولڈر نے پانچ چوکوں سمیت ناقابل شکست 41رنز بنا کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن نو وکٹوں پر 204 رنز ہی بنائے جا سکے۔ بین اسٹوکس نے تین جبکہ عادل رشید اور کرس ووکس نے فی کس دو وکٹ لئے۔ جوابی اننگز میں الیکس ہیلز اگرچہ انگلینڈ کو 19 رنز ہی فراہم کر سکے لیکن اوپننگ کیلئے منتخب جانی بیئر اسٹو نے جو روٹ کے ساتھ 125رنز کی رفاقت قائم کر کے فتح کے راستے آسان بنا دیئے۔ جو روٹ نے 54 رنز میں چار چوکے لگائے اور ایان مورگن دس رنز تک محدود رہے لیکن ناقابل شکست 100رنز میں گیارہ چوکے لگانے والے جانی بیئراسٹو نے ایک چوکے اور دو چھکوں سمیت 23 رنز اسکور کرنے والے بین اسٹوکس کے ساتھ مل کر فتح یقینی بنادی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسرک ولیمز ہی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر سکے۔

TOPPOPULARRECENT