Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / پہلے ٹسٹ میں 5وکٹوں کا حصول ایک اعزاز: ہیزل ووڈ

پہلے ٹسٹ میں 5وکٹوں کا حصول ایک اعزاز: ہیزل ووڈ

برسبین۔18ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے یہاں اپنے کریئر کا پہلے ہی ٹسٹ میں پانچ وکٹوں کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیلئے ایک اعزاز ہے۔ دراز قد فاسٹ بولر نے ہندوستان کے خلاف یہاں برسبین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ کے ذریعہ اپنے کریئر کا آغاز کیا اور 68رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب ک

برسبین۔18ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے یہاں اپنے کریئر کا پہلے ہی ٹسٹ میں پانچ وکٹوں کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کیلئے ایک اعزاز ہے۔ دراز قد فاسٹ بولر نے ہندوستان کے خلاف یہاں برسبین میں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ کے ذریعہ اپنے کریئر کا آغاز کیا اور 68رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ ہندوستانی ٹیم پہلی اننگز میں 408رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔اس باوقار وقت کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ہیزل ووڈ نے کہا کہ وہ انفرادی طور پر موسم گرما میں محدود اوورس کی کرکٹ کا بہتر آغاز کیا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ وہ ٹسٹ میں بھی شاندار مظاہرہ کریں۔ ان کیلئے یہ بھی اعزاز رہا کہ اس یادگار مظاہرہ کے وقت ان کے افراد خاندان یہاں موجود ہیں جنہوں نے گذشتہ روز مجھے آسٹریلیا کے لئے کریئر کاآغاز کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔ ہیزل ووڈ آسٹریلیا کے ایسے 33ویں بولر بنیں جنہوں نے اپنے پہلے ہی مقابلہ میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہوں ۔علاوہ ازیں ہندوستان کے خلاف وہ ایسے کارنامہ انجام دینے والے تیسرے بولر بنے ہیں جیسا کہ 1999ء میں بریٹ لی نے ملبورن ٹسٹ کے ذریعہ اپنے کریئر کا آغاز کرتے ہوئے 47رنزدے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھی جب کہ 2008ء ناگپور ٹسٹ میںجیسن کریجا نے 212رنز کے عوض 8کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT