Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلے ٹسٹ کیلئے سری لنکا کی 15رکنی ٹیم کااعلان

پہلے ٹسٹ کیلئے سری لنکا کی 15رکنی ٹیم کااعلان

کولمبو۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ سری لنکا نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بیٹنگ آل راؤنڈر دھننجایا ڈی سلوا ، بین الاقوامی کرئیر کے منتظر بائیں ہاتھ کے اسپنر ملندا پشپا کمارا اور فاسٹ بولر نووان پردیپ کو طلب کرلیاگیا ہے۔ سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلا ف ٹور میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے تجربہ کار بیٹسمین لہیرو تھریمانے کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ میڈیم فاسٹ بولر وشوا فرنینڈو پر قسمت مہربان رہی جبکہ اسپنر لکشن سندرکن اور دشمنتھا چمیرا سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل نہ کر سکے۔ نمونیا کا شکار ہونے والے دنیش چندی مل کی جگہ اسپنر رنگنا ہیراتھ کو گال ٹسٹ کیلئے کپتان مقرر کیاگیا ہے۔ دیگر منتخب کھلاڑیوں میں اپل تھرنگا، دیموتھ کرونا رتنے ، کوسال مینڈس، اینجلو میتھیوز، اسیلا گنا رتنے ، نیروشان ڈیکو ویلا، دنشکا گونا تھیلکا، دلروون پریرا، سرنگا لکمل اور لہیرو کمارا شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹسٹ میچ چہارشبنہ کو گال میں شروع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT