Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلے ٹی ۔20 میں زمبابوے کے ہاتھوں ہندوستان کو شکست

پہلے ٹی ۔20 میں زمبابوے کے ہاتھوں ہندوستان کو شکست

Zimbabwe's batsman Hamilton Masakadza bats during the first T20 cricket match in a series of three games between India and hosts Zimbabwe in the Prayag Cup at Harare Sports Club in Zimbabwe on June 18, 2016. / AFP PHOTO / Jekesai Njikizana

ہرارے۔18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے خلاف تین ٹی۔20 میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو آج صفر کے مقابلہ ایک سے سبقت حاصل ہوگئی جب میزبان ٹیم نے دارالحکومت ہرارے میں کھیلے گئے ایک دلچسپ و سنسنی خیز میچ میں طاقتور مہمانوں کو دو رن سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی اور میزبان ٹیم اپنی اننگز میں 6 وکٹس کے نقصان سے 170 رنز بناکی جس میں ای چگمبورا کے 54 رنز بھی شامل ہیں جو 26 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے سات چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستانی اوپنر کے ایل راہول بمشکل ایک گیند کا سامنا کرسکے اور کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ ایم کے پانڈے ہندوستان کے کامیاب بیٹسمین رہے۔ وہ 35 گیندوں میں تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 48 رنز بناسکے۔ مندیپ سنگھ 27 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 31 رنز بناسکے۔ کھیلے کے آخری اوور میں ہندوستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے آٹھ رن درکار تھے لیکن مقررہ 20 اوورس میں یہ ٹیم 168 پر آؤٹ ہوگئی اور میزبانوں کو پہلی کامیابی حاصل ہوگئی۔ اس طرح تین ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں ہندوستان کے ہاتھوں وہائیٹ واش سے لڑکھڑاتی ہوئی زمبابوے کی ٹیم نے ٹی۔ 20 سیریز میں بھی وہائیٹ واش کیلئے طاقتور مہمانوں کے خواب کو چکناچور کردیا۔

TOPPOPULARRECENT