Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / پہلے ہمدردی ، پھر رہزنی فلمی انداز میں سرقہ

پہلے ہمدردی ، پھر رہزنی فلمی انداز میں سرقہ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : پہلے خود کو پولیس ظاہر کیا اور خاتون سے ہمدردی کی بات کی ۔ اسے مشورہ دیا کہ وہ اپنے سامان کو اچھے انداز میں محفوظ رکھے ۔ ان باتوں کے دوران رہزنوں نے خاتون کے گلے سے طلائی چین کا سرقہ کرلیا ۔ فلمی انداز میں پیش آئی اس واردات سے راجندر نگر پولیس کی چوکسی کی قلعی کھل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود شیورام پلی علاقہ میں ایک خاتون وجیہ اماں کے گلے سے طلائی چین چھیننے کی سنگین واردات پیش آئی ۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ دو افراد موٹر سیکل پر آئے جب وہ بینک سے نکل کر اپنے مکان جارہی ہے دونوں قریب پہونچے اور اپنے آپ کو پولیس والے ظاہر کیا اور خاتون سے ہمدردی کی بات کرتے ہوئے سامان اور بیاگ کی حفاظت کا مشورہ دیا ۔ جب خاتون اپنے گلے سے طلائی چین نکال کر بیاگ میں رکھ رہی تھی کہ نامعلوم رہزن چین لے کر فرار ہوگئے ۔ اس واردات کے بعد پولیس نے سارے علاقہ میں چوکسی اختیار کرتے ہوئے رہزنوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT