Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / پہلے ہندوستانی نژاد سکھ نیوجرسی کے اٹارنی جنرل نامزد

پہلے ہندوستانی نژاد سکھ نیوجرسی کے اٹارنی جنرل نامزد

نیویارک ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکی سکھ گوربیر گریوال کو نیوجرسی ریاست کا اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا۔ قبل ازیں ریاستی سینیٹ ان کی نامزدگی کو اتفاق رائے سے منظور کیا تھا۔ اس موقع پر 44 سالہ گریوال نے کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ ان کی زندگی کا سفر ایک دن انہیں یہاں لے آئے گا۔ انہوں نے یہ بات سینیٹ کی جوڈیشری کمیٹی کے روبرو توثیقی سماعت کے دوران کہی۔ اس طرح گریوال ملک کے پہلے سکھ ریاستی اٹارنی جنرل بن گئے۔ بعدازاں ایک خانگی تقریب میں انہوں نے اپنے عہدہ کا حلف لیا۔ یاد رہیکہ گریوال کو گذشتہ ماہ ڈسمبر میں نیوجرسی کے اٹارنی کیلئے نیوجرسی کے منتخبہ گورنر فل مرفی نے نامزد کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT