Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / پہلے ہی مقابلے میں ڈبل سنچری

پہلے ہی مقابلے میں ڈبل سنچری

شمولین نے نیوزی لینڈ کا 136 برس قدیم ریکارڈ توڑدیا
آکلینڈ۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) بریڈ شمولین نے پہلے مقابلے میںہی ڈبل سنچری بناکر نیوزی لینڈ کی فرسٹ کلاس کرکٹ کا 136 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا، انھوں نے یہ کارنامہ سینٹرل ڈسٹرکٹس کی جانب سے 207 گیندوں میں 203 رنز بناکر انجام دیا۔27 سالہ شمولین جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے اور نیوزی لینڈ و آسٹریلیا میں کلب کرکٹ کھیلی۔ وہ حال ہی میں آکلینڈ سے ہاکس بے منتقل ہوئے تاکہ سینٹرل ڈسٹرکٹس میں موقع حاصل کر سکیں۔ جس وقت وہ کریز پر آئے تب ناردرن ڈسٹرکٹس کی جانب سے 439 رنز5 وکٹ پر اننگز ڈیکلیئرڈ کرنے کے جواب میں ان کی ٹیم صرف 7 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکی تھی۔انھوں نے ڈگ بریسویل کیساتھ چھٹی وکٹ کیلیے 224 رنز جوڑے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ میں پہلے مقابلے میں سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ جارج واٹسن کے پاس تھا جنھوں نے 1881 میں کنٹربری کی جانب سے اپنے پہلے میچ میں 175 رنز بنائے تھے۔

TOPPOPULARRECENT