Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / پیاز اور ترکاریاں سستی ، ڈیزل اور پٹرول سستے ہونے کا امکان

پیاز اور ترکاریاں سستی ، ڈیزل اور پٹرول سستے ہونے کا امکان

نئی دہلی۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے افراط زر گزشتہ پانچ سال کی اقل ترین سطح 2.38 فیصد پر پہنچ گیا۔ آر بی آئی نے طلب اور صنعتی ترقی میں اضافہ کیلئے شرح سود میں کمی کردی۔ ہول سیل قیمتوں کا اشاریہ اگست میں 3.74 فیصد اور ستمبر 2013ء میں 7.05 فیصد تھا۔ حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے بموجب افراط زر گزشتہ 33 م

نئی دہلی۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے افراط زر گزشتہ پانچ سال کی اقل ترین سطح 2.38 فیصد پر پہنچ گیا۔ آر بی آئی نے طلب اور صنعتی ترقی میں اضافہ کیلئے شرح سود میں کمی کردی۔ ہول سیل قیمتوں کا اشاریہ اگست میں 3.74 فیصد اور ستمبر 2013ء میں 7.05 فیصد تھا۔ حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے بموجب افراط زر گزشتہ 33 ماہ کی اقل ترین شرح 3.52 فیصد پر پہنچ گیا۔ اس طرح عام آدمی کے لئے کافی راحت رسانی ہوئی۔مسلسل چار ماہ سے افراط زر میں کمی حاصل ہورہی ہے اور چلر فروشی کے افراط زر میں انحطاط 6.46 فیصد ستمبر میں ریکارڈ کیا گیا۔ پیاز کی قیمتوں میں 58.12 فیصد کمی ماہ ستمبر میں دیکھی گئی جبکہ گزشتہ ماہ 44.7 فیصد کمی ہوئی تھی۔ ترکاریوں کی قیمتوں میں 14.98 فیصد کمی ہوئی۔ آلو کی قیمت میں 90.23 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ 61.61 اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT