Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / پیاز کی قیمتوں پر حکومت کی نظر ‘ کچھ شہروں میں اضافہ

پیاز کی قیمتوں پر حکومت کی نظر ‘ کچھ شہروں میں اضافہ

نئی دہلی 3 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے کچھ حصوں میں چونکہ پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے نئی حکومت ان پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور امکان ہے کہ ترکاری کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے تو پھر برآمدات پر امتناع عائد کیا جاسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ پیاز کی قیمتیں بیشتر مارکٹوں میں معمول سے پانچ روپئے فی کیلو زیادہ ہیں۔ دہلی میں پیا

نئی دہلی 3 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک کے کچھ حصوں میں چونکہ پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے نئی حکومت ان پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے اور امکان ہے کہ ترکاری کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے تو پھر برآمدات پر امتناع عائد کیا جاسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ پیاز کی قیمتیں بیشتر مارکٹوں میں معمول سے پانچ روپئے فی کیلو زیادہ ہیں۔ دہلی میں پیاز فی کیلو 21 روپئے ‘ کولکتہ میں 22 اور ممبئی میں 27 روپئے فی کیلو فروخت کی جا رہی ہے ۔ جب پیاز کی قیمتوں کے تعلق سے سوال کیاگیا تو امور صارفین کے سکریٹری کیشو دیسی راجو نے بتایا کہ فی الحال پیاز کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے

جو گذشتہ سال سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اضافہ معمولی ہے اور اسے غیر معمولی نہیں کہا جاسکتا ۔ محکمہ امور صارفین کی جانب سے قیمتوں کے رجحان پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے اور زراعت اور تجارت کی وزارتوں سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال دہلی میں پیاز فی کیلو 21 روپئے فروخت کی جا رہی ہے ۔ اس سوال پر کہ آیا پیداوار میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے بتایا کہ جاریہ سال پیداوار کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ مہاراشٹرا جیسی پیاز پیدا کرنے والی ریاستوں میں گذشتہ مہینے ہوائیں چل رہی تھیں جس کی وجہ سے کچھ حد تک اثر ہوا ہے لیکن اس سے قیمتوں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ مہینوں میں جو اضافہ پیاز کی قیمتوںمیں ہو رہا تھا وہ غیر معمولی تھا تاہم موجودہ اضافہ کا رجحان اس طرح کا نہیں ہے بلکہ یہ عارضی کہا جاسکتا ہے ۔

بی ایس ایف نے دراندازی کی کوشش ناکام کردی
جموں۔/3جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی ایس ایف نے آج کتھوا ڈسٹرکٹ میں ہند۔ پاک سرحد پر دراندازی کی کوشش کو ناکام کردیا۔ دریں اثناء بی ایس ایف کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ہیرا نگر تحصیل کے بوبیا فارورڈ بارڈر آؤٹ پوسٹ جو انٹرنیشنل بارڈر کے قریب واقع زیرولائن پر واقع ہے، کے قریب کچھ مشتبہ حرکات و سکنات کا جائزہ لیا گیا۔ بی ایس ایف جوان ہمیشہ کی طرح چوکس تھے اور وہ فوری یہ سمجھ گئے کہ سرحد پر مشکوک سرگرمیاں جاری ہیں جو یقیناً دراندازی کی کوشش کے سوائے اور کچھ نہیں۔ انہوں نے دراندازی کرنے والوں کو للکارا اور ان پر فائرنگ کردی جس کے بعد دراندازی کرنے والے خوفزدہ ہوکر پاکستانی سرحد کی جانب لوٹ گئے۔ اس علاقہ کی جب آج صبح تلاشی لی گئی تو وہاں خون کے نشان پائے گئے۔ یاد رہے کہ کتھواڈسٹرکٹ سے اکثر و بیشتر پاکستانی علاقہ سے ہندوستانی علاقہ میں دراندازی کی کوششیں کی جاتی ہیں لیکن چوکس بی ایس ایف جوان اوسطاً 10کے منجملہ 8کوششوں کو ناکام کردیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT