Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / پیاز کی قیمت میں اچانک اضافہ، حکومت قیمتوں کے تعین میں ناکام

پیاز کی قیمت میں اچانک اضافہ، حکومت قیمتوں کے تعین میں ناکام

بارش سے فصل کو نقصانات، اشیائے ضروریہ بھی مہنگے ہوں گے

بارش سے فصل کو نقصانات، اشیائے ضروریہ بھی مہنگے ہوں گے
حیدرآباد ۔ 17 جون (سیاست نیوز) پیاز ایک مرتبہ پھر ہندوستانی شہریوں کو رلانے والی ہے۔ گذشتہ 10 یوم کے دوران پیاز کی قیمت میں تقریباً 15 روپئے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر شہر کی ہوٹلوں کے سلاد سے پیاز غائب ہوتی جارہی ہے۔ بعض ہوٹلوں میں اضافی پیاز کی حصول کیلئے اضافی قیمت بھی وصول کی جانے لگی ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں پیاز کی بڑھتی قیمت سے نہ صرف عوام بلکہ تاجرین میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے۔ عموماً بارش کے موسم میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے لیکن اس مرتبہ بارش کے آغاز سے قبل ہی پیاز کی قیمت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔ دو ہفتہ قبل پیاز کی قیمت تقریباً 10 تا12 روپئے فی کیلو تھی جبکہ اب پیاز کی قیمت میں 22 تا 25 روپئے تک پہنچ چکی ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ پیاز کی بڑھتی قیمتوں کیلئے نہ صرف آنے والے موسم کو ذمہ دار قرار دیا جارہا ہے بلکہ ناسک میں ہورہی پیاز میں منڈی میں تاجرین کی ہڑتال کے سبب بھی یہ قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ قیمتوں پر کنٹرول کے میکانزم میں حکومت کی ناکامی کے سبب تاجرین اپنے طور پر قیمتوں کا تعین کررہے ہیں جس کے سبب ٹھوک بیوپاری بھی ان ہی قیمتوں پر خریدی کرتے ہوئے چلر فروشی کیلئے بازار میں فروخت کرنے پر مجبور ہے۔ چند ماہ قبل پیاز کی قیمت میں تیزی سے اضافہ کے باعث عوام میں یہ خدشہ پیدا ہورہا ہیکہ نہ صرف پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی آئندہ دنوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس صورتحال میں عوام کی حکومت پر برہمی میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے چونکہ حالیہ دنوں میں انتخابات کے دوران مہنگائی ایک اہم مسئلہ بنی رہی لیکن نئی حکومتوں سے بھی عوام کی یہ توقعات پوری ہوتی نظر نہیں آرہی ہے بلکہ مہنگائی میں مزید اضافہ عوام کو مزید پریشان کرتا جارہا ہے۔ پیاز کے ٹھوک بیوپاریوں کا کہنا ہیکہ بارش کے پیش نظر پیاز کی قیمت میں اضافہ معمول کی بات ہے لیکن اس مرتبہ جس رفتار سے قیمت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہیکہ بارش سے قبل پیاز کی قیمت میں بھاری اضافہ ہوسکتا ہے۔ چند دنوں قبل مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع میں ہوئی اچانک بارش کے باعث بھی گوداموں میں موجود پیاز کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے۔ علاوہ ازیں بتایا جاتا ہیکہ ناسک کی پیاز منڈی میں جاری تنازعہ کے اثرات بھی پیاز کی قیمتوں پر مرتب ہورہے ہیں جس کا راست اثر عوام پر پڑ رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT