Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پیتھالوجیکل تشخیص پر کل سمینار

پیتھالوجیکل تشخیص پر کل سمینار

مختلف شخصیتوں کی شرکت ، ہومیو پیتھک میڈیکل اسوسی ایشن کی پریس کانفرنس

مختلف شخصیتوں کی شرکت ، ہومیو پیتھک میڈیکل اسوسی ایشن کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ہومیو پیتھک میڈیکل اسوسی ایشن آف تلنگانہ کے زیر اہتمام 28 دسمبر اتوار صبح 9-30 بجے زیر عنوان ’ موجودہ پس منظر میں پتھالوجیکل تشخیص ‘ ایک روزہ سمینار بمقام کے ایل این پرساد آڈیٹوریم فیاپسی بلڈنگ واقع ریڈہلز لکڑی کا پل حیدرآباد منعقد ہوگا ۔ جس میں وزیر برقی تلنگانہ ڈاکٹر سی ایچ لکشما ریڈی بحیثیت مہمان خصوصی اور اسپیشل ریپریزنٹیٹو گورنمنٹ آف تلنگانہ ڈاکٹر ایس وینوگوپال چاری ، رکن اسمبلی خیریت آباد مسٹر سی رامچندرا ریڈی کے علاوہ ایڈیشنل ڈائرکٹر ہومیو ڈپارٹمنٹ آف آیوش گورنمنٹ آف تلنگانہ ڈاکٹر اے راجندر ریڈی ، رکن سنٹرل کونسل فار ہومیو پیتھی ڈاکٹر این سرینواس راؤ اور صدر ہومیو پتھک میڈیکل اسوسی ایشن آف تلنگانہ ڈاکٹر جی آر موہن بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے ۔ اس بات کا انکشاف آج یہاں صدر ہومیو پیتھک میڈیکل اسوسی ایشن آف تلنگانہ ( ایچ ایم اے ٹی ) ڈاکٹر جی آر موہن ، جنرل سکریٹری ایچ ایم اے ٹی ڈاکٹر درگا پرساد راؤ ، میڈیکل ڈائرکٹر آف ٹیکنیکل ڈاکٹر گوپال کرشنا نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہومیو پیتھک میڈیکل اسوسی ایشن آف تلنگانہ عوام میں جس ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے متعلق شعور بیدار کرتے ہوئے ہومیو پیتھک علاج کی جانب راغب کرتے ہوئے مہلک اور کہنہ امراض کا کم خرچ میں علاج کروانے پر ترغیب دے رہی ہے تاکہ غریب عوام کی کمائی کا ایک بڑا حصہ ہومیو پیتھی علاج کے ذریعہ بچانے کے علاوہ لاعلاج مہلک امراض سے بھی چھٹکارا پا سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل اسوسی ایشن کا اہم مقصد عوام میں علاج اور احتیاط برتنے سے متعلق شعور بیدار کرنے کے علاوہ ہومیو پیتھک ڈاکٹرس کی قابلیت اور معلومات میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ غریب عوام کو ہومیو پیتھی علاج کے لیے مفت تشخیص اور برائے نام قیمت پر ادویات کی فراہمی کے لیے اسوسی ایشن کی جانب سے مفت ڈسپنسری بھی چلائی جاتی ہے ۔ انہوں نے عوام سے پر زور اپیل کی کہ وہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو ترجیح دیں ۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ہومیو پیتھک طریقہ علاج کی ترقی پر توجہ دیتے ہوئے ضروری اقدامات کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT