Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پیدا پلی میں چار سارقین کی گرفتاری

پیدا پلی میں چار سارقین کی گرفتاری

پیداپلی۔/6جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی ایس پی ملا ریڈی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ویلگاٹور منڈل کے موضع راجہ رام پلی میں موٹر گاڑیوں کی تنقیح کے دوران منجم پلی موضع کے محمد رحیم، بالا مدھوکر ریڈی، بہرم تروپتی، گنٹہ راجہ ریڈی مشتبہ حالت میں نظر آئے انہیں حراست میں لیکر تفتیش کی گئی تو انہوں نے تین مکانات میں اور زرعی کنوؤں کی موٹروں کی چوری کے بارے میں اقبال جرم کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ چاروں کی ٹولی کی شکل میں چوری کرتے تھے۔ بسنت نگر اور ویلگاٹور میں 13چوری کی وارداتوں میں شامل تھے۔ ان کے قبضہ سے 60 گرام سونا، 30 کلو چاندی اور 9 برقی موٹرس برآمد کئے گئے۔ ان سارقوں کی ٹولی کا پتہ لگانے والے اے ایس آئی پوچنتا، سدھیر راؤ، کانسٹبلز وشنو آنند، روی کمار، ملاریڈی اور سی آئی رمیش کو انعامات سے نوازا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT