Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / پیراڈائز پیپرس اسکام میں جگن کے نام سے آندھراپردیش بدنام

پیراڈائز پیپرس اسکام میں جگن کے نام سے آندھراپردیش بدنام

تلگودیشم پارٹی کا اجلاس
چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کا خطاب
حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) سربراہ تلگودیشم و چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے پیراڈیز پیپرس اسکام میں قائد اپوزیشن جگن موہن ریڈی کا نام شامل ہونے پر آندھراپردیش بدنام ہونے کا دعوی کرتے ہوئے ملک میں جو بھی اسکامس ہوتا ہے اس میں جگن موہن ریڈی کا نام ہوتا ہے ۔ تلگودیشم پارٹی کے رابطہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جگن موہن ریڈی کی پد یاترا کو توقع کے مطابق عوام کی تائید حاصل نہیں ہے ۔ قائد اپوزیشن پیراڈائز پیپرس میں اپنے نام کا افشاں ہونے کے بعد عوام سے اس کی وضاحت کرنے کے موقف میں بھی نہیں ہے ۔ چیف منسٹر آندھراپردیش نے کہا کہ غلطی کرنے والے بچ نہیں سکتے ۔ تاہم سزا ملنے کیلئے تھوڑا وقت لگ سکتا ہے ۔ پیراڈائز پیپرس میں جگن موہن ریڈی کا نام شامل ہونا بے شرمی کی علامت ہے ۔ اس سے آندھراپردیش کا وقار متاثر ہوا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ 10 نومبر سے شروع ہونے والے اسمبلی و کونسل کے اجلاس میں 200 سوالات پوچھے جائیں گے ۔ ایک دن کے دوران دونوں ایوانوں میں 10 ، دس کے حساب سے 20 سوالات پوچھے جائیں گے ۔ اپوزیشن کی غیر موجودگی سے وقفہ سوالات کو نظر انداز کرنے کا وزراء اور عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ اسمبلی سیشن میں کسانوں کے قرض کی معافی 29 آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرات ، زراعت ، غریب لڑکیوں کی شادی کیلئے مالی امداد ، ڈاکرا خواتین کے قرض کی معافی کے علاوہ دوسرے مسائل کو ایوان میں موضوع بحث بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزراء اور تلگودیشم کے ارکان اسمبلی کو وقت کی پابندی کرنے اور تمام دن حاضر رہنے کی ہدایت دی ۔

TOPPOPULARRECENT