Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / پیراڈائیز پیپرس ‘ جگن کے رول کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

پیراڈائیز پیپرس ‘ جگن کے رول کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

وجئے واڑہ 12 نومبر ( این ایس ایس ) وزیر فینانس آندھرا پردیش وائی رام کرشنوڈو نے آج کہا کہ مرکز کو وائی ایس آر کانگریس لیڈر جگن موہن ریڈی کے خلاف سی بی آئی ‘ سی بی ڈی ٹی تحقیقات کا اعلان کرنا چاہئے کیونکہ پیراڈائیز پیپرس میں ان کا نام سامنے آیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وائی رام کرشنوڈو نے مطالبہ کیا کہ سی بی آئی کو چاہئے کہ وہ جگن کے خلاف کرپشن کے مقدمات کا احیاء عمل میں لائے اور از سر نو تحقیقات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ پیراڈائیز پیپرس میں راج شیکھر ریڈی اور وجئے سائی ریڈی کے نام بھی شامل ہیں۔

 

انوراگ شرما نے مشیر محکمہ داخلہ کی ذمہ داری سنبھال لی
حیدرآباد 12 نومبر ( این ایس ایس ) انوراگ شرما نے آج مشیر محکمہ داخلہ کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا ۔ وہ کل تلنگانہ کے پہلے ڈی جی پی کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے ۔ انہوں نے جائزہ حاصل کرنے کی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے ۔ ایم مہیندر ریڈی کو نیا انچارچ ڈی جی پی مقرر کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT