Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / پیراڈائیز ہوٹل سکندرآباد میں اچانک آتشزدگی

پیراڈائیز ہوٹل سکندرآباد میں اچانک آتشزدگی

فائیر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا

فائیر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا
حیدرآباد ۔ 8 ؍ جون ( سیاست نیوز) سکندرآباد پیراڈائیز ہوٹل میں آج اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے سبب علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوٹل کے پارسل سیکشن میں اچانک آگ لگ گئی اور ہوٹل سے مسلسل دھواں نکلنے پر مقامی پولیس کو آگاہ کیا گیا اور کچھ دیر میں وہاں دو فائر انجن پہنچ گئے ۔ تقریبا دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ہوٹل کے پارسل سیکشن میں آگ لگنے کے سبب وہاں کے اشیاء کو نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT