Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیرا گوئے کو شکست ‘امریکہ کوپا امریکہ کے کوارٹر فائنل میں

پیرا گوئے کو شکست ‘امریکہ کوپا امریکہ کے کوارٹر فائنل میں

فلاڈلفیا 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے کوپا امریکہ کے کوارٹر فائنل مے رسائی حاصل کرلی ہے جبکہ اس نے پیرا گوئے کے خلاف اپنے مقابلہ میں 1 – 0 سے کامیابی حاصل کرلی ۔ امریکہ کیلئے کلنٹ ڈمسی نے 27 ویں منٹ میں ایک فیلڈ گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی اور یہی گول میچ کا واحد گول رہا ۔ دونوں ہی ٹیمیں مزید کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

 

نوجوان ہاکی کھلاڑیوں کے مظاہرہ سے کوچ کو خوشگوار حیرت
لندن 12 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے ہاکی کوچ ریولنٹ اولٹمنس نے نوجوان ہندوستانی کھلاڑیوں کے بہتر مظاہرہ پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ ٹیم انڈیا نے چمپئن ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف 2 – 1 سے اپ سیٹ کامیابی حاصل کی تھی ۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے برطانوی اسٹرائیکرس کے حملوں کو بچتے ہوئے ابتداء میں کچھ خطرات کو ناکام بنادیا تھا ۔ بعد ازاں 17 ویں منٹ میں ہندوستان نے مندیپ سنگھ کے ذریعہ ایک گول کی سبقت حاصل کرلی تھی ۔ بعد میں ہندوستان نے ہرمن پریت سنگھ کے ذریعہ 33 ویں منٹ میںایک اور گول داغ دیا تھا اور اسکور 2 – 0 کرلیا تھا ۔ انگلینڈ نے بعد میں تاہم ایک گول اسکور کیا لیکن وہ دوسرا گول کرکے اسکور کو مساوی کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT