Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / پیرس حملہ آور سمیع امیمور کی نامعلوم مقام پر تدفین

پیرس حملہ آور سمیع امیمور کی نامعلوم مقام پر تدفین

پیرس ۔ 28 ڈسمبر (سیاسست ڈاٹ کام) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 13 نومبر کو بتاکلان تھیٹر پر حملہ کرنے والے ایک شخص کی نعش کو کرسمس کی شام شمالی نواحی علاقے میں دفن کر دیا گیا ہے۔ سمیع امیمور ان تین خود کش حملہ آوروں میں شامل تھے جنھوں نے بتاکلان تھیٹر پر ایک میوزک کانسرٹ کے دوران حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انھیں سینی سینٹ ڈینس میں ایک قبرستان میں دفن کیا گیا ہے جہاں ان کی پرورش ہوئی اور ان کے والدین رہائش پذیر ہیں۔ان کی آخری رسومات میں بہت ہی کم لوگ شامل ہوئے اور ان کی قبر کو بے نشان رکھا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پیرس پر اسلامی شدت پسندوں کے ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 28 سالہ سمیع امیمور کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید وہ ان حملہ آوروں میں سے پہلے ہیں جنھیں دفن کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT