Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / پیرس حملہ کا معمہ ہنوز حل طلب تحقیقات میں قدرے پیشرفت

پیرس حملہ کا معمہ ہنوز حل طلب تحقیقات میں قدرے پیشرفت

بروسلز۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پیرس حملوں کا معمہ تحقیقاتی عہدیداروں نے اب تک حل نہی ںکیا ہے۔ بلجیم کے فیڈرل پراسیکیوٹر نے آج فرانسیسی ہم منصب سے کلیدی مشتبہ شخص صالح عبدالسلام کی گرفتاری کے پس منظر میں ہوئی ملاقات کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں کسی قدر پیشرفت ہوئی ہے لیکن یہ معمہ ہنوز حل طلب ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بہت جلد اس مسئلہ کو حل کرلیا جائے گا۔ اس دوران پولیس نے نئے شناخت کئے گئے مشتبہ شخص کا ڈی این اے حاصل کرلیا ہے۔ اس کا نام نجم لاشاروف بتایا گیا ہے جو پہلے فرضی نام صوفیان خیال سے جانا جاتا تھا اور اس نے ستمبر میں عبدالسلام کے ساتھ ہنگری کا سفر کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT