Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / پیرس حملہ کے مفرور شہری پر خودسپردگی کیلئے بھائی کا زور

پیرس حملہ کے مفرور شہری پر خودسپردگی کیلئے بھائی کا زور

بروسلز ۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرس حملہ کے مشتبہ مفرور شہری کے بھائی نے اس پر زور دیا ہیکہ وہ فوری پولیس کے سامنے خودسپردگی اختیار کرلیں۔ محمد عبدالسلام نے کہا کہ 13 نومبر کو پیرس پر کئے گئے خونریز حملہ کے بعد ان کا سارا خاندان نہایت ہی تکلیف دہ حالات سے گذر رہا ہے۔ اس واقعہ سے خاندان متاثر ہوا ہے اور چاہتا ہیکہ پیرس میں ایسی خونریزی کو فوری روکا جائے۔ حملوں میں ملوث دو بھائیوں ابراہیم عبدالسلام اور صالح عبدالسلام نے پیرس کیفے کے سامنے خود کو دھماکہ سے اڑایا تھا البتہ صالح عبدالسلام اس مقام سے فوری فرار ہوگیا ۔ اس کی گرفتاری کیلئے عالمی وارنٹ جاری ہوا ہے۔ اس بھائی عبدالسلام نے کہا کہ مفرور بھائی کو فوری خودسپردگی اختیار کرتے ہوئے اس والدین اور خاندانوں والوں کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT