Friday , November 24 2017
Home / دنیا / پیرس حملے کے بعد حسن روحانی کا دورۂ یوروپ ملتوی

پیرس حملے کے بعد حسن روحانی کا دورۂ یوروپ ملتوی

تہران ۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) حسن روحانی نے آج یوروپ کااپنا پہلا دورہ ملتوی کردیا ۔ ایران کے صدر کا یہ 10 سال بعد پہلا دورہ تھا ۔ پیرس میں حملوں کے بعد دورہ ملتوی کرتے ہوئے انھوں نے ان حملوں کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا ۔ روحانی آج روم روانہ ہوکر پوپ فرانسیس سے بات چیت کرنے والے تھے ۔ ان کے ساتھ ساتھ وہ اٹلی کے ہم منصب سریگو میئربلا اور وزیراعظم میئورنیزی سے بھی بات چیت کرنے والے تھے ۔ اس کے بعد وہ فرانس بھی جانے والے تھے ۔ وزیر خارجہ ایران محمد جواد ظریف نے جو روحانی کے ہمراہ دورہ کررہے تھے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ اب وہ ویانا میں منعقد ہونے والے شام جنگ پر بین الاقوامی مذاکرات کیلئے ایران کی وفد کی قیادت کریں گے ۔ نائب وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہادی نے اس ایرانی ٹیم کی قیادت کرنے والے تھے۔ روحانی نے صدر فرانس فرانسیس ہولینڈ کو تعزیتی پیام روانہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT