Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیرس دہشت گرد حملوں کے درمیان فرانس نے میچ جیت لیا

پیرس دہشت گرد حملوں کے درمیان فرانس نے میچ جیت لیا

پیرس ۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) پیرس میں دہشت گرد حملوں کے درمیان فرانس نے جرمن کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں صفر کے مقابلے دو گول سے کامیابی حاصل کرلی جبکہ کھیل کے پہلے نصف میں اس اسٹیڈیم کے باہر دھماکوں کی خوفناک آوازیں سنائی دی گئیں جہاں صدر فرینکوئی ہولاند بھی موجود تھے ۔ نائٹ کلب میں شوٹنگ اور بم دھماکوں کی اطلاعات کے بعد وہ میچ کے اختتام سے قبل ہی اسٹیڈیم سے واپس ہوگئے ۔ دہشت گرد حملوں کے وقت اسٹیڈیم ڈی فرانس میں فٹبال کے 80,000 شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں اولیور جیروڈ اور آندری ۔ پیرے بگناک کی طرف سے بنائی دو گولوں کا جشن منارہے تھے اور غالباً اسٹیڈیم کے باہر مچی افراتفری سے بے خبر تھے ۔ واضح رہے کہ جولائی 2014 ء کے دوران ریڈوی جنیرو میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں فرانس کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست کے بعد ان دونوں ٹیموں کے درمیان یہ پہلا مقابلہ تھا ۔

TOPPOPULARRECENT