Tuesday , December 18 2018

پیرس :مہلوک بندوق برداروں کی نعشیں لینے کوئی نہیں آیا

پیرس ۔ 16 ۔ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پیرس میں جن حملہ آور بندوق برداروں کو فرانس کی سیکوریٹی فورسس نے ہلاک کردیا تھا ان تینوں کی نعشیں حاصل کرنے آج تک کوئی نہیں آیا ۔ احمد کولی بلی ، شریف کواچی اور اس کے بھائی سعید کواچی کی نعشوں کا کوئی وارث وہاں نہیں پہنچا ہے ۔ میڈیا رپورٹس نے بھی اس بات کی توثیق کی کہ نعش حاصل کرنے کوئی نہیں آیا ۔ نہ تو

پیرس ۔ 16 ۔ جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پیرس میں جن حملہ آور بندوق برداروں کو فرانس کی سیکوریٹی فورسس نے ہلاک کردیا تھا ان تینوں کی نعشیں حاصل کرنے آج تک کوئی نہیں آیا ۔ احمد کولی بلی ، شریف کواچی اور اس کے بھائی سعید کواچی کی نعشوں کا کوئی وارث وہاں نہیں پہنچا ہے ۔ میڈیا رپورٹس نے بھی اس بات کی توثیق کی کہ نعش حاصل کرنے کوئی نہیں آیا ۔ نہ تو کوئی ارکان خاندان ، نہ کوئی دوست اور نہ کسی تنظیم نے نعشوں کو حاصل کرنے کی کوشش کی اور یوں ہی سرد خانے میں پڑی ہوئی ہیں ۔ لہذا فرانسیسی حکام اس بات پر فکر مند ہوگئے ہیں کہ آخر نعشوں کا کیا کیا جائے ۔ قبل ازیں فرانسیسی حکومت نے ان کی تدفین کی پیشکش کی تھی تاہم فرانسیسی قوانین کے مطابق نعشوں کی تدفین کیلئے مہلوکین کے ارکان خاندان کو تدفین کے متعلقہ شہر کے مئیر سے تدفین کی درخواست کرنی پڑتی ہے ۔ رشتہ دار نعشوں کو آبائی قبرستان میں بھی دفن کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT