Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / پیرس میں ریسلنگ چمپین شپس کا آج آغاز

پیرس میں ریسلنگ چمپین شپس کا آج آغاز

پیرس، 20 اگست (یو این آئی) ہندوستانی سینئر کشتی ٹیم کے اسٹار پہلوان اولمپک تمغہ فاتح ساکشی ملک، بجرنگ اور ونیش پھوگاٹ کو پیر سے یہاں شروع ہورہی عالمی کشتی مقابلے میں اپنا دم خم دکھانا ہوگا اور مایہ ناز کھلاری سشیل کمار کے 2010 میں حاصل کئے گئے سونے کے تمغے کی تاریخ کو دہرانا ہوگا۔سشیل اور یوگیشور دت جیسے بہترین پہلوان اب ٹیم میں شامل نہیں ہیں ایسے میں ہندوستانی پہلوانوں کے پاس موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنے نقوش چھوڑیں۔ سشیل ہندوستانی پہلوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے پیرس میں موجود ہیں اور ان کی موجودگی پہلوانوں کو تاریخ دہرانے کی ترغیب دے گی۔ہندوستان کی 24 رکنی ٹیم، اس مقابلے میں مردوں کی فری اسٹائل اور گریگو رومن زمرے نیز خواتین زمرے میں اپنا بہترین چیلنج رکھے گی۔ ہندوستان کو مقابلے میں ریو اولمپک کی کانسے کے تمغے کی فاتح ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ نیز مردوں میں بجرنگ، سندیپ تومر اور پروین رانا سے کافی امیدیں رہیں گی۔

TOPPOPULARRECENT