Tuesday , December 19 2017
Home / دنیا / پیرس میں ستر سال بعد دوبارہ ایمرجنسی نافذ

پیرس میں ستر سال بعد دوبارہ ایمرجنسی نافذ

پیرس۔ 14 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں ہونیوالی بدترین دہشت گردی کے بعد صدر فرانسو اولاندے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ملک کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے، یہ ایمرجنسی ملک میں 70 سال بعد دوبارہ لگائی گئی ہے اور پیرس میں مزید 1500 فوجیوں کو تعینات کردیا گیا ۔ پیرس حملوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ کے دفتر میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ موجود تھے۔ سرکاری بیان کے مطابق فرانسیسی صدر نے ترکی میں ہونے والی جی 20 سربراہی کانفرنس میں اپنی شرکت کو ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ حملوں میں 160 افراد کی ہلاکت کے بعد امریکی پولیس نے نیویارک شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا، جبکہ بیلجیئم نے فرانس سے منسلک سرحد پر نگرانی بڑھا دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT