Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / پیرس میں سپاہی پر چاقو بردار کا حملہ

پیرس میں سپاہی پر چاقو بردار کا حملہ

فرانس میں انسداد دہشت گردی مہم کا آغاز ، 7000 سپاہی تعینات
پیرس ۔ /15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیس دارالحکومت پیرس میں ایک چاقو بردار شخص نے اپنے حملہ میں ایک سپاہی کو نشانہ بنایا ۔ اس تازہ ترین حملے سے اب یہ سوالات اٹھتے ہیں کہ آیا فرانس کے انسداد دہشت گردی دستے اب انتہاء پسندوں کا آسان نشانہ بن چکے ہیں ۔ یہ سپاہی سنیٹنیل سے موسوم انسداد دہشت گردی مہم کا ایک حصہ ہے ۔ جس نے اس علاقہ میں گشت کے دوران چاقو بردار پر پھرتی کے ساتھ قابو پالیا اور حملہ کے باوجود زخمی ہونے سے محفوظ رہا ۔ حملہ آور کو تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ حملہ آور نے لفظ اللہ کہتے ہوئے صبح 6.30 شیلے سنٹرل میٹرو اسٹیشن پر اس سپاہی کو نشانہ بنایا تھا ۔ مقامی پولیس اس واقعہ سے قبل حملہ آور سے واقف نہیں تھی ۔ سرکاری ترجمان کرسٹوف کستانر نے کہا کہ تحقیقات کنندگان نے انسداد دہشت گردی کے تحت اس حملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اس حملے کے بعد حکومت آپریشن سنیٹینل کا آغاز کرچکی ہے۔
اور ملک بھر میں 7000 سپاہی تعینات کئے گئے ہیں جو تفریحی مقامات اور عبادت گاہوں جیسے حساس علاقوں کی نگرانی کریں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT