Thursday , January 18 2018
Home / Top Stories / پیرس میں موافق غزہ ریالی ،ہزاروں افراد کی شرکت

پیرس میں موافق غزہ ریالی ،ہزاروں افراد کی شرکت

پیرس ۔ /23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف آج پیرس میں ہزاروں افراد نے سخت سکیورٹی انتظامات میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے ان مظاہروں پر امتناع عائد کردیا تھا ۔ تاہم آج حکام نے اس وقت اجازت دی جب منتظمین کی جانب سے سکیورٹی کی طمانیت دی گئی ۔ و

پیرس ۔ /23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف آج پیرس میں ہزاروں افراد نے سخت سکیورٹی انتظامات میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ دیگر مقامات پر بھی اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے ان مظاہروں پر امتناع عائد کردیا تھا ۔ تاہم آج حکام نے اس وقت اجازت دی جب منتظمین کی جانب سے سکیورٹی کی طمانیت دی گئی ۔ وزیراعظم مینویل ویلس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ریالی کے مقام پر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔ احتجاجی مظاہرین فلسطینی پرچم تھامے ہوئے تھے اور اسرائیل کا بائیکاٹ ، اسرائیل مردہ باد اور فلسطین زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے ۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا اسرائیل پر راکٹ چلانے کااعلان،معذرت خواہی
لندن، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ڈیوڈ وارڈ نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ کے رہائشی ہوتے تو وہ بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کرتے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے رکن نے ڈیوڈ وارڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے کیے گئے اس اعلان میں کہا ہے کہ ” بڑا سوال یہ ہے کہ ” اگر میں غزہ میں رہتا تو میں راکٹ فائر کرتا اس کا امکانی جواب ہے کہ جی ہاں ایسا ہی ہوتا اور میں راکٹ فائر کرتا۔تاہم انہوں نے بعد میں اس ٹوئیٹ پر معذرت خواہی کی ۔ ”لبرل ڈیموکریٹ ممبر کو اس سے پہلے اسرائیل کے بارے میں منفی بیان دینے پر ایک مرتبہ پارٹی سے معطل کیا جا چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT