Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / پیرس پولیس نے 2000 تارکین وطن کا تخلیہ کروایا

پیرس پولیس نے 2000 تارکین وطن کا تخلیہ کروایا

پیرس ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی پولیس نے پیرس کے شمالی علاقہ میں ایک عارضی کیمپ سے تقریباً 2000 افراد کا تخلیہ کروایا جو دارالخلافہ میں اندرون دو سال اپنی نوعیت کا 35 واں آپریشن ہے جس کے ذریعہ تارکین وطن کا تخلیہ کروایا گیا۔ پورٹ ڈی لاچیپل نامی اس علاقہ کے اطراف و اکناف سے جولائی کے مہینہ میں تقریباً 2800 افراد کا جن میں اکثریت افغانیوں اور افریقی باشندوں کی تھی، تخلیہ کروایا گیا تھا۔

 

بحر اوقیانوس میں 6.7شدت کا زلزلہ
واشنگٹن ،18اگست (سیاست ڈاٹ کام) آج بحر اوقیانوس میں ائے زلزلہ کی شدت ابتدائی طورپر 6.7 بتائی گئی ۔ امریکی ارضیاتی سروے نے بتایا کہ یہ زلزلہ اسینشن جزائز سے تقریبا 790 کلومیٹر شمال میں گہرے سمندر میں محسوس کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT