Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / پیرس کی رٹز ہوٹل میں آتشزدگی، کوئی ہلاکت نہیں

پیرس کی رٹز ہوٹل میں آتشزدگی، کوئی ہلاکت نہیں

پیرس ۔19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پیرس کی معروف رٹز ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جو تزئین نو کے کاموں کی وجہ سے گاہکوں کے لئے بند رکھی گئی تھی۔ دریں اثناء آتش فرو  خدمات کے ترجمان نے بتایا کہ آگ ہوٹل کی سب سے اونچی منزل پر لگی۔ خوش قسمتی سے اس وقت ہوٹل میں کوئی مزدور بھی نہیں تھا لہٰذا کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ آگ لگنے کی وجہ سے پانچ ستارہ ہوٹل کا کافی حصہ تباہ ہوگیا۔ آتش فرو عملہ کے 60 افراد آگ کے مقام پر موجود ہیں اور تادم تحریر آگ پر قابو نہیں پایا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح آگ کو دیگر منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لینے سے روکنا ہے۔ چار منزلہ انتہائی خوبصورت طرزتعمیر کی حامل ہوٹل کے مالک مصری ارب پتی محمد الفائد ہیں۔ ہوٹل کی تزئین نو کا کام گذشتہ طویل عرصہ سے جاری تھا اور جاریہ سال کے اواخر میں ہوٹل کی بازکشادگی عمل میں آنے والی تھی۔

TOPPOPULARRECENT