Friday , June 22 2018
Home / دنیا / پیرس کے بندوق بردار کی ویڈیو جاری دولت اسلامیہ کی حمایت کرنے کا اعلان

پیرس کے بندوق بردار کی ویڈیو جاری دولت اسلامیہ کی حمایت کرنے کا اعلان

پیرس ۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے شہر پیرس میں ایک ہفتہ وار اخبار کے دفتر پر کئے گئے بدترین دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار تین بندوق برداروں میں سے ایک بندوق بردار کا ویڈیو جاری ہوا ہے جس میں اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کے دولت اسلامیہ کی حمایت کرے گا ۔ اس نے فرانس کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے نقش قدم پر چلیں۔7منٹ کی اس ویڈیو م

پیرس ۔11جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے شہر پیرس میں ایک ہفتہ وار اخبار کے دفتر پر کئے گئے بدترین دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار تین بندوق برداروں میں سے ایک بندوق بردار کا ویڈیو جاری ہوا ہے جس میں اس نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق کے دولت اسلامیہ کی حمایت کرے گا ۔ اس نے فرانس کے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے نقش قدم پر چلیں۔7منٹ کی اس ویڈیو میں اس نے کہا کہ اخبار کے دفتر پر حملے کے مقصد یہودیوں کا نشانہ بنانا تھا ۔ فرانس کے انسداد دہشت گردی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ویڈیو ریکارڈنگ فرانسیسی زبان میں کی گئی ہے ۔ ہفتہ وار اخبار’’ شارلی ہیبڈو‘‘ پر حملہ اور اس کے بعد تشدد میں 17افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ فرانس کی سیکیورٹی فورس نے جمعہ کے دن ایک 32سالہ دہشت گرد کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT