Tuesday , June 19 2018
Home / پیرس یرغمال بحران میں 4 یہودی ہلاک‘ اسرائیل میں تدفین

پیرس یرغمال بحران میں 4 یہودی ہلاک‘ اسرائیل میں تدفین

یروشلم۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ 4 یہودی یرغمال جنھیں کوشر سوپر مارکٹ میں دہشت گرد حملہ کے دوران ہلاک کردیا گیا، منگل کے دن یہودی قبرستان میں دفن کئے جائیں گے۔ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے اپیل کی کہ فرانسیسی یہودیوں کو اسرائیل بھجوا دیا جائے اور تیقن دیا کہ ان کا پُرجوش استقبال کیا جائے گا۔ فرانسیسی یہودیوں کی متحدہ تنظیم س

یروشلم۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ 4 یہودی یرغمال جنھیں کوشر سوپر مارکٹ میں دہشت گرد حملہ کے دوران ہلاک کردیا گیا، منگل کے دن یہودی قبرستان میں دفن کئے جائیں گے۔ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے اپیل کی کہ فرانسیسی یہودیوں کو اسرائیل بھجوا دیا جائے اور تیقن دیا کہ ان کا پُرجوش استقبال کیا جائے گا۔ فرانسیسی یہودیوں کی متحدہ تنظیم سی آر آئی ایف کے ڈائریکٹر رابرٹ رجنس نے کہا کہ مہلوکین کی نعشیں بھی اسرائیل روانہ کی جائیں گی تاکہ انھیں یروشلم میں زیتون کی پہاڑی کے یہودی قبرستان میں دفن کیا جاسکے۔ چاروں مہلوکین کی شناخت ہوچکی ہے اور وہ سب یہودی تھے۔ جملہ 17 افراد اور 3 حملہ آور فرانس کی دہشت گرد کارروائی میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو فرانس کے دورہ پر ہیں تاکہ عالمی قائدین کے ساتھ مخالف دہشت گردی جلوس میں شرکت کرسکیں جہاں وہ صدر فرانس سے یہودی مہلوکین کی نعشیں اسرائیل روانہ کرنے کی خواہش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT